ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے نام سے نیا محکمہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت نے دومحکموں کوضم کرکے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے نام سے نیا محکمہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ضم کرکے بنائے گئے محکمے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے ماتحت ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب، ڈی جی ڈرگ کنٹرول، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر پنجاب، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ اینڈ پاپولیشن ہوں گے جبکہ اٹانومس باڈیز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز، صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ اور کمپنیز پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی، پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ ماتحت ہوں گے ۔ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ماتحت ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب جنوبی پنجاب اور ڈی جی نرسنگ جنوبی پنجاب ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن شامل ہوں گے ۔