عمران کی ملاقاتوں کے تمام مقدمات آج سماعت کیلئے مقرر

 عمران کی ملاقاتوں کے تمام مقدمات آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگار سے ، خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج جمعرات کوسماعت کریگا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ کا حصہ ہونگے ،مشال یوسفزئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے ۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کافیصلہ دو ماہ بعدچیلنج کردیا۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج تھانہ سنگجانی اور آبپارہ کے مقدمات میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔پولیس کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا، فریقین کے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرنے کا حکم سنادیا۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔سماعت 27 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔ادھرتھانہ صدر حسن ابدال کے 26 اکتوبر احتجاج کے دو مقدمات میں عدم حاضری پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت خارج کر دی کہ عدالت نے صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ملزموں کے وکیل کی استدعا پر 22 مارچ تک ملتوی کردی ۔دیگر ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر عدالت نے صنم جاوید اور احد شاہ کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی جبکہ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ کے دلائل جاری رہے تاہم صنم جاوید، مشال یوسفزئی کے وکیل نے دلائل کیلئے عدالت سے مہلت طلب کر لی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 22 مارچ کو دلائل طلب کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں