وکلا بلاول کو وزیر اعظم بنوانے میں اہم کردار ادا کرینگے :گورنر

وکلا بلاول کو وزیر اعظم بنوانے میں اہم کردار ادا کرینگے :گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشتگردی کیخلاف لیڈرز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گورنر ہاؤس میں وکلا برادری کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب میں گورنرنے مزید کہا ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی ترقی اور استحکام کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ۔گورنر ہاؤس میں افطار پارٹی ذاتی خرچ پر دی ،اس میں ایک روپیہ بھی سرکاری نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں افطارپر تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو مدعو کیا جارہا ہے ،افطارکا اہتمام وزیروں، مشیروں نہیں عام آدمی کیلئے کیا جارہا ہے ، بلاول بھٹو بھی جلد گورنر ہاؤس میں پنجاب کے عوام کیساتھ افطاری کرینگے ۔ انہوں نے کہاملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے وکلا نے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ، وکلا برادری بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ جب تک گورنر ہاؤس موجود ہوں اسکے دروازے عوام کیلئے کھلے ر ہیں گے ۔ پارٹی عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں