79فیصد ممالک میں خوراک کی قیمتیں 5فیصد بڑھیں، عالمی بینک

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کی کمی اور موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے حوالہ سے سنگین مسائل سامنے آرہے ہیں۔۔۔
دنیا بھر میں کم آمدنی والے 79فیصدممالک میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 5فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔غذائی تحفظ سے متعلق عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ نومبر 2024ء سے فروری 2025ء تک کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی اجناس، اناج اور برآمدی قیمتوں کے اشاریوں میں بالترتیب 8، 4اور 11فیصدکی کمی آئی ہے ، مکئی اور گندم کی قیمتیں تین فیصد اور چاول کی قیمت میں 7فیصد کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے ان اقدامات سے 296ملین افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے ۔ عالمی بینک نے زراعت میں قدرتی حل کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔ رپورٹ میں عالمی سطح پر غذائی بحران کو حل کرنے کیلئے عالمی بینک کے اقدامات اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔