یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ

 یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی  30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ، کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ، اس موقع پروفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق پاکستان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے ،دریں اثنا اسحاق ڈار کی زیر صدارت مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسحاق ڈار نے فورم کی کامیابی کے لئے وزارت خارجہ حکام کو وزارت پٹرولیم سے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں