خالد مقبول کا بجلی نرخوں میں کمی پر وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مبارکباد دی
کراچی (سٹاف رپورٹر) کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مبارکباد پیش کی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق خالد مقبول نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر عملدرآمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مشکل معاشی صورتحال میں قوم کو بڑا ریلیف دینے کو جرأت مندانہ قدم قرار دیا۔ خالد مقبول نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو بھی ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی۔