مئی کا بجلی بل کم قیمت کے ساتھ آئے گا :اویس لغاری

مئی کا بجلی بل کم قیمت کے  ساتھ آئے گا :اویس لغاری

اسلام آباد(نامہ نگار،این این آئی )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے کا بجلی بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا، گھریلو صارفین کی 6مختلف سلیب ہیں، جون2024 میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس کی تفصیلات شیئر کریں گے ۔وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاکہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے ، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48سے 56فیصد کمی آئی ہے ، یہ متوسط طبقے کے لئے بہت بڑی کمی ہے ۔ وزیراعظم نے ملک میں پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے شفاف طریقے سے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جس کے نتیجے میں آج پاورسیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں سامنے آئیں اور عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ ہوا۔ وزیراعظم نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جس کے شریک چیئرمین محمد علی ، نیشنل کوآرڈینیٹر جنرل ظفر اور ان کی پوری انالیسز ٹیم جس میں ہمارے ینگ آفیسرز، سی پی پی اے ، نیپرا اور ہر ادارے سے لئے گئے اچھے آفیسرز شامل تھے ، انہوں نے مل کر سارا کام کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں