بانی پی ٹی آئی کو نہیں، جن سے بات کرنی ہے ان کو قائل کیا جائے ، سینیٹر عرفان صدیقی

بانی پی ٹی آئی کو نہیں، جن سے  بات کرنی ہے ان کو قائل کیا  جائے ، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی سے قائل ہیں قائل انہیں کیا جائے جن سے بات کرنی ہے ، بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کیلئے نیا شوشہ چھوڑ دیتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لئے   پھرتا ہے ، بانی پی ٹی آئی تو پہلے سے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ سال سے دہائی دے رہے ہیں، اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں ، دریں اثنا سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینیٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی نے سید یوسف رضا گیلانی کی اس منصب پر تقرری کو پاکستان کے جمہوری پارلیمانی نظام اور خارجہ پالیسی کی کامیابی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں