اللہ آ پ کو جلد از جلد صحت یاب کرے ،وزیر اعظم کا صدر کو فون
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
گزشتہ روز وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعاکی ۔وزیراعظم نے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے ۔پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے ۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کر کے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے صدر مملکت کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے صدر آصف زرداری کو گلدستہ بھی بھجوایا۔