لیڈرشپ کے اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اختلافات ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں، تحریک انصاف یہ کوئی پہلی جماعت نہیں جس میں لیڈرشپ کے اندر اختلاف ہے۔
اختلافات ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے ،یہ جلد ختم ہوجائیں گے ،دنیا نیوز کے پروگرام '' ٹونائٹ ود ثمر عباس ''میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان کو ئی خاص اختلاف نہیں ،اس میں صرف اعتماد سازی کا فقدان ہے ۔جنید اکبر سے میری بات ہوئی اس کا اچھا رسپانس رہا،انہوں نے کہا تھا کہ علی امین وزیر اعلیٰ ہیں اور عمران خان کے نامزد کردہ ہیں،میں ان کے خلاف نہیں جاسکتا،ہم چاہتے ہیں کہ جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلاف ختم ہوں ،میں نے اس حوالے سے اپنی کو شش شروع کی ہے ،معاملات جہاں تک پہنچے ہیں امید ہے کہ اس سے آگے نہیں جائیں گے ،یہ بھی اچھی بات ہے کہ بیرسٹر گوہر کی بھی علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوگئی ہے ،اگر الزامات لگے ہیں اس پر ثبوت ہے تو کارروائی ہونی چاہئے ،مرکزی قیادت کو چاہئے سب کو ساتھ بٹھائے ، ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سیاسی جدوجہد کرتی ہیں و ہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتیں،جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت ہے وہ تو عمرا ن خان خود کہتے ہیں بات چیت ہوگی تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوگی،اگر بات چیت شروع ہو جاتی ہے تو تحریک نہیں چلے گی۔