اسٹیبلشمنٹ سے ر ابطے ،بدھ کو اہم شخصیت سے ملوں گا ، سواتی

 اسٹیبلشمنٹ سے ر ابطے ،بدھ کو اہم شخصیت سے ملوں گا ، سواتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ر ابطوں کا آغاز کردیا اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں اور دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے ۔

ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سواتی کا کہنا تھا کہ امریکا میں جو دوست پاکستانی ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے ، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا ہے 2 سے 4 دن پہلے یا 2 سے 4 دن بعد میں ہو، بانی نے کہا بات کرو ، ڈیل نہیں کروں گا ، نہ ہی ڈیل میرا کام ہے ، میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ میں ، عارف علوی اور کچھ اور لوگوں کو ملا کر اس عمل کو شروع کریں گے ، ڈاکٹر علوی کو میسج کیا ہے کہ اگلے بدھ کو میں کسی سے مل رہا ہوں، چاہتا ہوں علوی اور کچھ اور دوست بھی اس میں شامل ہوں۔یقین ہے تبدیلی کا عمل شروع ہوگا۔میں 2 اپریل کو بانی پی ٹی آئی سے ملا تھا، مشن بانی نہیں ، مشن اس ملک کو اداروں سے آزاد کرنا ہے ۔بانی نے نام لیکر کہا ملک کی خاطر میں وعدہ کروں گا کہ میں کوئی انتقام نہیں لوں گا۔ ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک پوزیشن لینی پڑے گی یہ طرز چھوڑنا پڑے گا، ہدایات بانی سے لوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں