46 سینئر وارڈنز کی ٹریفک افسرگریڈ 17کے عہدے پر ترقی
لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسر(گریڈ 17)کے عہدے پر ترقی دے دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک افسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چودھری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا۔ترجمان نے بتایا سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد افسروں کے کیسز زیر غور آئے ۔ سینئر وارڈنز سے ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے ظفرالقدوس، اخلاق احمد، ظفر اقبال، محمد ساجد، رضا الرحمن، محمد جاوید، عبدالمجید، عارف طفیل، محمد مبین، ظہیر احمد، بابر حسین، شہزاد احمد، شہناز شبیر، فیصل عارف، اظہر فاروق، نسیمہ اسلم، عرفان اشرف، طاہر انور، عبدالحمید اور محمد عامررفیق شامل ہیں۔فیصل آباد کے عرفان رشید، عاطف ندیم، کاشف حسین، محمد سعید، خرم شہزاد، محمد نواز، مسعود احمد، عرفان عاشق ، محمد شہزاد ،راولپنڈی کے محمد ایاز، عظمت حیات، ناصر خان، خرم مجید، سہیل شہزاد، خرم فیاض، قیصر محمود، خرم شہزاد، آصف علی، ظفر عالم، طیب عباس، محمد الیاس، محمد کلیم اختر، محمد سرفراز، تصور عباس ، بابر شہزاد جبکہ ملتان سے محمد طارق کو ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔