عمران سے ملا تو الزام لگ گیا میں کمپرومائزڈ ہوں ،علی ظفر

عمران سے ملا تو الزام لگ گیا میں کمپرومائزڈ ہوں ،علی ظفر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مجھ پر بڑے الزامات لگے ہیں جس کامجھے افسوس ہے ،یہ بڑی عجیب بات ہے جب میں اپنے لیڈر عمران خان سے ملا تو میری پارٹی کی طرف سے الزام لگ گیا کہ آپ کمپرومائزڈ ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سارے الزامات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، گالم گلوچ میری عادت نہیں ، عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کا پروسیجر ہے جو دو سال سے چل رہا ہے ، ابھی بھی وہ ہے ،اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ہم اپنے اپنے لوگوں کے ذریعے لسٹ بھجواتے ہیں۔عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل میں 20یا25 وکلا پہنچ جاتے ہیں،پھر انتظامیہ والے خود ہی ملنے والے افراد کا انتخاب کرتے ہیں،کئی بار ایسا ہوا میں وہاں گیا، لسٹ میں میرا نام بھی تھا، لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا،جو الزام لگارہے ہیں، وہ اور دوسرے لوگ اندر گئے تھے ، ہمارا مقصد عمران خان کو ملنا ہے جس طرح بھی ملا جاسکے ،عمران خان سے ملاقات ہر ایک کا حق ہے ،عدالتی حکم اپنی جگہ ہے ،ہم اس پر بھی عمل کرینگے ،یہ نہیں ہوسکتا ہے ، عمران خان سے ملنے کیلئے سہولت ملے اور ہم نہ ملیں،عمران خان ہمارے قائد ہیں،ہم عمران خان کو سزا نہیں دے سکتے کہ وہ تنہا رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں