بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان

بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے مستونگ کے علاقے لکپاس پر20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

اختر مینگل نے مستونگ میں پریس کانفرنس میں کہاتحریک کو ختم نہیں کیا، احتجاج جاری رہے گا اور انکی جماعت اب احتجاجی ریلیاں نکالے گی ،کوئٹہ میں کل18 اپریل کو مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کرینگے ۔ پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کرینگے ، دوسرے میں تربت، گوادر، مکران جبکہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہونگے ۔پہلی ریلی مستونگ میں نکالی جائیگی لیکن انہوں نے تاریخ واضح نہ کی۔ اسکے بعد 20 اپریل کو قلات میں ریلی نکالی جائیگی۔ اختر مینگل نے کہا ہم پر ایک ٹکے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں، اگر مسائل کا حل نہیں نکلتا تو ثابت ہو جاتا ہے یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کیا اس ملک میں آرٹیکل 6 پر عملدرآمد ہوا ؟ انہوں نے کہا ماہ رنگ کو غیر آئینی طور پر گرفتار کیا گیا ۔ ریاست نے ہمارے پرامن لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ،باقی سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن ہمیں نہیں ، ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے والے صوبائی حکومت کے وفد نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں