فضل الرحمن فیصلہ کریں کس حد تک ہمارے ساتھ جا سکتے ، عمر ایوب
اسلام آباد (این این آئی)قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ہماری پارٹی کے درمیان سال قبل بڑی خلیج تھی۔
مولانا اور ان کی پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس حد تک ہمارے ساتھ جا سکتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ باقی تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں، جے یو آئی فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہمارا ہدف ہے ، مولانا کتنا آگے چل سکتے ہیں، ان کی مرضی، ہمارا مطالبہ نئے انتخابات ہوں گے ، پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔تمام اپوزیشن اکٹھی ہے ، جے یوآئی فیصلہ کرے ، مولانا فضل الرحمٰن کو فیصلہ کرنا ہوگا۔