صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف نجی حج کوٹہ بحالی کیلئے اثررسوخ استعمال کریں :قائمہ کمیٹی

 صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف  نجی حج کوٹہ بحالی کیلئے اثررسوخ  استعمال کریں :قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے نجی حج کوٹہ کی بحالی کیلئے صدر ،وزیر اعظم ،آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام کو اپنا اثر ر سوخ استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی نے سرکاری حج سکیم کے تحت سعودی کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کی تمام تفصیلات طلب کر لیں ، چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری مذہبی امور سمیت نجی حج ٹور اپریٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حکام نے بتایا کہ جب ٹینڈرز کھل جائے تو اس کے بعد شکایات کو ٹیک اپ نہیں کیا جاتا ہے رکن کمیٹی سینیٹر عون عباس نے ا ستفسار کیا کہ90 ہزار حجاج کے لیے ایک ہی کمپنی کو سروسز والے کو ٹھیکہ کیوں دیا گیا ،سینیٹر دنیش کمار نے استفسار کیا کہ کیاوزارت مذہبی امور نے ٹینڈرنگ پیپرا رولز کے مطابق دی ہے جس پر حکام نے بتایا کہ سعودی عرب میں پیپرا قوانین اپلائی نہیں ہو تے اور کھانے پینے کا ٹھیکہ پیپرا رولز کے مطابق کیا گیا ، اس موقع پر رکن کمیٹی سینیٹر عون عباس نے کہاکہ ان 67ہزار پاکستانی عازمین کا کیا ہوگا جس پر سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ جب10ہزار کی سعودی حکومت نے اجازت دی تو اسی وقت ان سے یہ طے ہوگیا تھا کہ مزید کوٹہ نہیں ملے گا ، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ جلد از جلد وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت لیں اوروزیر اعظم شہبازشریف محمد بن سلمان کو اپیل کریں گے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں