نیپرا کے ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا مستعفی

نیپرا کے ممبر بلوچستان  مطہر نیاز رانا مستعفی

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ،انہوں نے اپنا استعفیٰ کابینہ ڈویژن کو بھجوایا ۔

ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ مطہر نیاز رانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے ، مطہر نیاز رانا مارچ سے میڈیکل چھٹیوں پر تھے ۔مطہر نیاز رانا اس وقت ملک سے باہر ہیں۔ مطہر نیاز رانا نیپرا کے ممبر ٹیرف تھے ان کی تعیناتی دو سال پہلے ہوئی تھی اورمدت ملازمت میں ایک سال باقی تھا۔ مطہر نیاز رانا کی غیر موجودگی میں ان کے ٹیرف کا چارج چیئرمین نیپرا کے پاس ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا کے استعفیٰ سے نیپرا کے کورم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ استعفیٰ کے باوجود نیپرا کا کورم پورا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں