ڈی آئی خان میں آپریشن، 4خوراج ہلاک، ایک جوان شہید

ڈی آئی خان میں آپریشن، 4خوراج ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 4خوراج ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات  عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے ۔دوسری جانب خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے ایک بہادر سپوت سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں