پاکستان میں 2 کمپنیوں کو ویاگرا بنانے اور بیچنے کی اجازت

پاکستان میں 2 کمپنیوں کو  ویاگرا بنانے اور بیچنے کی اجازت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے پاکستان میں دو فارما کمپنیوں کو ویاگرا سیلڈینافل سائٹریٹ کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی۔

مذکورہ دوائی بچوں میں سانس کی نالی میں تکلیف کے استعمال ہوتی ہے جس کے باعث ڈرگ اتھارٹی نے رجسٹریشن کی اجازت دی ، تکلیف میں مبتلا بچوں کے لیے یہ ایک موثر ترین دوا ہے، خاص طور پر سانس کی نالی میں تکلیف اور خون کی نالیوں پرپریشر کو ریلیز کرنے کے لیے یہ دوا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں نبی قاسم فارما کراچی کی سیلاگرو 10mg/ml سیلڈینافل کی قیمت 500 روپے فی پیک مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسری کمپنی بائیو لیب اسلام آباد کو اینا فل کے نام سے رجسٹریشن دی گئی ہے ،اینافِل سیلڈینافل 10mg/ml سسپنشن (Enafil Sildenafil 10mg/ml Suspension) کی قیمت 790 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ڈریپ نے یہ دونوں ادویات پاکستان کی بڑی بڑی فارمیسیز پر بیچنے کی اجازت دے دی،یہ بچوں کے لیے موثر ترین دوائیں ہیں ، اینافِل سسپنشن ایک سیلڈینافل پر مبنی دوا ہے جسے 10 ملی گرام فی ملی لٹر کی طاقت میں پیش کیا جاتا ہے ۔ یہ عام طور پر مردانہ کمزوری (ED) کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے ۔یہ دوا تمام اسلامی ملکوں میں دستیاب تھی لیکن پاکستان میں کچھ جنسی امراض کے غلط استعمال کی وجہ سے اس دوا کی رجسٹریشن نہیں کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں