لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنیوالے شخص کی 2بیویوں کو امدادی رقم مل گئی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرکے جاں بحق ہونے والے مرحوم آصف جاوید کی دو بیویوں کو نجی کمپنی نے پیسے ادا کر دئیے ، نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ کا چیک پیش کیا۔۔۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے 37لاکھ پچاس ہزار کے دو چیک آصف جاوید کی دو بیویوں کو دینے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ آصف جاوید کو نجی کمپنی نے 2016 میں برطرف کیا ، جس کے بعد سے وہ عدالتی کارروائیوں میں مصروف رہاتھااوراس کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔