رواں سال وی آئی پی حج، 10 ہزار کا نجی کوٹہ بحال ،وفاقی وزیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنادی۔
پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کے لیے جانے والے عازمین ہمیشہ ناقص انتظامات اور عدم تعاون کی شکایات کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وفاقی وزیر مذہبی ا مور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے ۔67ہزار کا نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی ،10ہزار کاکوٹہ بحال ہوسکا، کوٹہ کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا اس میں سعودیہ نہیں پاکستان کی کوتاہی ہے ،اگر باقی مسلم ممالک کے رہ جانے والے عازمین کو اجازت ملی تو پاکستان کو بھی ضرور ملے گی۔سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہاحج کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے ۔ جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھامیں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی میں نے سعودی حکومت کو درخواست کی ہمدردی سے تمام پاکستانیوں کے لیے غور کریں ، جس پر سعودی حکومت نے 10 ہزار عازمین کی اجازت دی ۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا سعودی حکومت کے قوانین پر عمل کیا جائے ،دوران حج نعرے بازی اور سیاسی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے ۔