ملک بھر میں قائم 11 حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی
اسلام آباد (اے پی پی)عازمین حج کے لئے ملک بھر میں قائم 11حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی شروع ہوگئی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی کاوش سے ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سے ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ گیارہ حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے ۔ عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچا کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے ۔