پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش :عرفان صدیقی

پہلگام واقعہ سوچی سمجھی  سازش :عرفان صدیقی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا نہروں اور پانی کی تقسیم کے مسائل مل بیٹھ کر حل ہوں گے ، دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا ہوا ہے ، تحفظات کہیں بھی ہوسکتے ہیں جو بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔بھارتی دہشت گردی کے معاملے پر انہوں نے کہا پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ڈرامے رچاتا ہے، سفارتی دوروں پرفالس فلیگ آپریشنزبھارت کا وتیرا ہے ، جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈا کرتا ہے ، بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے ہیں۔انہوں نے کہاحکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے خوف زدہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں