سگیاں: 55سالہ شخص کی لاش برآمد

 سگیاں: 55سالہ  شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سگیاں شاہدرہ کے علاقے سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جسکی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔

ادھر حویلی والا کھو ہ کے قریب خون میں لت پت لاش دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیااورتفتیش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں