بھارتی میڈیا کی حقائق مسخ کرنیکی کوشش، خواجہ آصف کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے لگا
اسلام آباد (آئی این پی)بھارتی میڈیا ایک بار پھر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے انٹرویو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا وزیر دفاع نے جنگ کی دھمکی لگائی۔حقیقت میں وزیر دفاع نے بھارتی حملے کی صورت میں جنگ کے خدشے کی بات کی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔