بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہونگے :بلاول
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جو حرکتیں کر رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے ، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے ۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے ، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے ۔ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔ بھارت نے ایک نیا ایشو چھیڑا ہے ، پاک بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے ، پاک بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔