بیمار پاکستانی دوران علاج بھارتی شہر چنئی میں چل بسا، ہسپتال انتظامیہ کابقایاجات نہ ملنے پر لاش دینے سے انکار

 بیمار پاکستانی دوران علاج بھارتی  شہر چنئی میں چل بسا، ہسپتال انتظامیہ  کابقایاجات نہ ملنے پر لاش دینے سے انکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دل اور پھیپھڑوں کے مرض کا شکار بلوچستان کا رہائشی دوران علاج بھارتی شہر چنئی میں چل بسا، ہسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی تک لاش دینے سے انکار کردیا۔

ماں نے حکومت پاکستان سے مدد مانگ لی، ماں اپنے بیٹے کی میت کیلئے فریاد کرنے لگی جس کا درد بھرا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔بلوچستان کا 23 سالہ اریان شاہ علاج کیلئے چنئی گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔حکومت بلوچستان نے اسکے علاج کیلئے 3 کروڑ روپے دیئے مگر یہ رقم ناکافی رہی اب بھارتی ہسپتال بقایا جات کی آڑ میں میت روک کر انسانیت سوز سلوک کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں