پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن تجارت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا : مریم نواز

پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن تجارت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا : مریم نواز

لاہور(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے، ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں بلاک چین اینوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلی کیشن پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ معدنیات، ایگری کلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیاگیا، ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سکیورٹی امور کیلئے اسٹیبل کوائن سلو شن کے نفاذ پر بات چیت کی گئی- ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیاگیا، پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیاگیا-وزیراعلی ٰنے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا -مریم نواز نے پنجاب کو ڈیجٹیل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا-وزیراعلی ٰ نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک کار کے بارے میں آگاہ کیا-مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے -وزیراعلی ٰ نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے - مریم نواز شریف نے شہدا کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں