حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور

حکومت کا مشیر قومی سلامتی  تعینات کرنے پر غور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور شروع کردیا۔

نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ اگست 2022 سے خالی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک-بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، نیشنل سکیورٹی ڈویژن وزیراعظم کے ماتحت کام کررہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں