لاکھوں کے ڈاکے : زیورات موبائل فونز اور گاڑیاں چھین لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
گوالمنڈی میں عمار سے1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں عرفان سے1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،جوہرٹائون میں فیاض سے 1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹائون میں اصغر سے 90ہزار روپے اور موبائل فون, ستوکتلہ کے علاقے میں فیاض سے 39 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،نوانکوٹ میں جاوید سے 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان ، نولکھا میں امین سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ریحان سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،باغبانپورہ کے علاقے میں تجمل سے 26 ہزار روپے اور ایک موبائل فون ،کاہنہ کے علاقہ میں سفیان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔شاہدرہ ٹائون سے عبدالرزاق اور گلشن اقبال سے منان کی گاڑیاں جبکہ غازی آباد سے تبسم، لوئرمال سے نعیم، نواب ٹاؤن سے امتیاز اور اچھرہ سے ریاض کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔