فیصل آباد :جھولے سے گر کر بچی جاں بحق، فن لینڈ سیل

فیصل آباد :جھولے سے گر کر بچی جاں بحق، فن لینڈ سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی رپورٹر)تفریحی مقام پرجھولے سے گر کر کمسن لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں اقبال سٹیڈیم کے قریب واقع تفریحی مقام پر 12 سالہ حمنہ جھولے پر بیٹھی تھی کہ۔۔۔

 اس دوران ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث اس کا بیلٹ کھل گیا جس کے باعث وہ چلتے ہوئے جھولے سے سر کے بل نیچے آگری اور بعد ازاں الائیڈ ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔ لڑکی کے والد غلام مصطفی نے فن لینڈ کے منیجراور ٹھیکیدار قیصرزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھولے سے گرکر بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم وغصہ کا اظہار کیاہے ، انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے اور کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کا بچی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس واقعہ کے فوری بعد فن لینڈ کو سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینیر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسراور سول ڈیفنس آفیسر ممبران ہوں گے انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں