چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کے دورے کے بعد وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کی، اجلاس میں ایس سی او رکن ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور اعلیٰ عدالتی حکام شریک تھے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل نظم و نسق پر زور دیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا چین کے بعد چیف جسٹس نے استنبول میں ترکیہ کی آئینی عدالت کی تقریب میں شرکت کی۔