پی پی ایس سی: 10سے 12مئی تک ہونیوالے امتحانات ملتوی
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 10 سے 12 مئی تک ہونیوالے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری امتحانات موجودہ ملکی صورتحال پرملتوی کر دیئے گئے ۔
امتحانی شیڈول کے مطابق 92 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لینا تھا، کمیشن امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔محکمہ آبپاشی میں پٹواریوں ، ایل ڈی اے ،محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ودیگرمحکموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاور دیگر اسامیوں کے امتحانات شیڈولڈ تھے ۔دریں اثناپنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر لاہور ریجن کی اسامیوں کا بھرتی عمل مکمل ہو گیا۔ پی پی ایس سی نے حتمی نتائج کا اعلان اورنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ آفیسر کیلئے 54 امیدوار راحیل، فرقان احسن، عمید، اسامہ امتیاز، مبشر، اسامہ شبیر، سحرش نذیر، ر¶ف، احمد شاہ ، علی رضا، ذبیح اللہ، احمد یار، حسین ارشد، شاہ حسین کاظمی، احسن ذوالفقار، آفاق اصغر، افضل پنو، ارسلان حیدر، صباحت جبین، حمزہ طاہر، ملیحہ محسن، خاقان خان، عدنان ورک، عدنان، عارف، عثمان امین، شعیب اسلم، عثمان بسرا، سلیم، عاشر منظور، حافظ عثمان، بلال جاوید، ابو ہریرہ، نوشین زبیر، ایاز، یاسر، شکیل ، نایاب فاروق سعید، تسکین خالد، ثنا بی بی، توقیر آصف، فروہ مقبول، عرفان، عائشہ ریاض، حافظ بلال، عدنان ارشد، صدی احمد، عاقب خان، راشد بلال، عاطف، حافظ انعام، عامر حسین، احمر بن ساجد اور بلال زاہد کامیاب ہوئے جنکی فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔