ڈیرہ اسماعیل خان:کار اور ڈمپر میں تصادم، خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز رفتار ڈمپر اور کار میں خوفناک ٹکر ، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈیرہ ژوب شاہراہ پر پیش آیا کارسوار تمام 5 افراد زندگی ہار گئے جنکی شناخت محبوب گل، حاصل شیخ، حاجی یار محمد اور نازو شیخ کے نام سے ہوئی مرنے والوں میں محبوب گل کا نواسہ بھی شامل ہے ۔ حادثے کی وجہ ڈمپر کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔