پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پابندی لگائی۔

فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے ۔پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں