لاہور ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ملازمین برطرف کرنے سے روکدیا

لاہور ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن  کمیشن کو ملازمین برطرف  کرنے سے روکدیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملازمین کی مستقلی درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کو ملازمین برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور فریقین سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزاروں کے وکیل ملک اختر نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار پہلے پراجیکٹ ملازمین تھے، بعد میں انکے پراجیکٹ میں توسیع کردی گئی ،درخواست گزار ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین تصور ہوتے ہیں ، ہائیکورٹ نے اسی کیس میں ملازمین کو ریگولر کرنے کا پہلے بھی حکم دیا تھا ،عملدرآمد نہیں کیا گیا ، استدعا ہے کہ عدالت آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں