منشیات سپلائی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈلیوری روکنے کا حکم

منشیات سپلائی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈلیوری روکنے کا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاءکی ڈلیوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سکولزو کالجزکے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔۔۔

جسٹس انعام منہاس نے سیکرٹری کابینہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے نیشنل اینٹی نارکاٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟،گزشتہ روز تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام، آگاہی کیلئے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، وفاقی پولیس نے اپنی سابقہ رپورٹ پر معذرت کرلی، جسٹس انعام منہاس نے استفسارکیا آپکو معلوم ہے کہ منشیات سکولوں، کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے ،کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے سکولوں کالجوں میں منشیات پہنچتی ہیں،چیک کر کے بتائیں کہ کن کن سکولوں کالجوں میں کیا کیا ڈلیوریاں آتی ہیں ،بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں،جتنے ڈلیوری والے ہیں براہ راست ڈلیوری پہنچا رہے ہیں اس پر پابندی لگانی ہے ،آپ اس پر عملدرآمد کر کے آئندہ تاریخ پر رپورٹ پیش کریں،چیک کریں کن کن سکولوں کالجوں میں کثرت سے ڈائریکٹ ڈلیوریز ہو رہی ہیں،جو سکول کالج عملدرآمد نہیں کرتا اُن کے خلاف ایکشن لیں،بعدازاں سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں