آئی ایم ایف سے مذاکرا ت کل سے شروع ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل (بدھ سے) شروع ہونگے جس میں معاشی صورتحال اور سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے سٹراٹیجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی مذاکرات پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی اور کشیدگی کی صورتحال دونوں ہی ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔