رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید 5.59 فیصد گرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن کے شیئرز مزید 5.59 فیصد گرگئے۔
گزشتہ روز بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے میڈیابریفنگ کے دوران کہا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔ گزشتہ 5 روز کے دوران داسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے کے 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔