ہماراپانی آرہا
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے ، اگر انڈیا نے دریا¶ں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں انڈیا نے پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں دئیے تھے ، بھارت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی تھی۔وزیراعظم کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ایک آزاد کمیشن بنایا جائے ، یہ کمیشن دونوں ملکوں میں دہشت گردی کی انکوائری کرے ، اس حوالے سے پاکستان نے ایک تجویز انڈیا کو دی تھی۔