دریائے سندھ میں 1 لاکھ 13 ہزار چناب میں 29 ہزار کیوسک پانی کی آمد

 دریائے سندھ میں 1 لاکھ 13 ہزار  چناب میں 29 ہزار کیوسک پانی کی آمد

اسلام آباد (اے پی پی)واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک۔۔۔

 دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 37 ہزار400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا میں ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1466.59 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.670 ملین ایکڑ فٹ،منگلا میں ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1146.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.587 ملین ایکڑ فٹ،چشمہ میں ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.174 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں