قوانین میں ترمیم اجتماعی امنگوں کی عکاس، ایس ایم تنویر

 قوانین میں ترمیم اجتماعی امنگوں کی عکاس، ایس ایم تنویر

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے چیمبرز اور تجارتی ایسوسی ایشنز کو تجارتی تنظیموں کے قوانین میں ترمیم حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کاروباری برادری کی اجتماعی امنگوں کی عکاس ہے اور ملکی معیشت کے فروغ کے لئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ قومی اسمبلی نے بزنس کمیونٹی کی خواہشات کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کی متنازعہ شق کو  ضائع کرتے ہوئے ترمیم منظور کی ہے ،اب تمام چیمبرز اور تجارتی ایسوسی ایشنز کے انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق ستمبر2026 میں منعقد ہوں گے ۔ایس ایم تنویر نے خاص طور پر فیڈریشن چیمبر آف کامرس کو سراہا جب کی انتھک محنت اور ثابت قدمی سے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ان کے قائدانہ کرداراور حکمت عملی نے اصلاحات کو سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔بزنس کمیونٹی کے رہنما ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی باہمی تعاون اور مضبوط قیادت کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہیں یقین ہے کہ اس شاندار کارنامے کا مثبت اثر پاکستان کے کاروباری ماحول پر واضح ہوگا اور مستقبل میں معیشت کی ترقی میں بڑا حصہ ڈالے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں