موسم کی خرابی ،نجی ایئرلائن کی پرواز 2گھنٹے فضا میں رہی ،مسافر خوفزدہ لینڈنگ کی چوتھی کوشش کامیاب

موسم کی خرابی ،نجی ایئرلائن کی پرواز  2گھنٹے فضا میں رہی ،مسافر خوفزدہ  لینڈنگ کی چوتھی کوشش کامیاب

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کو دشواری کا سامنا رہا،مسافر خوف زدہ ہوگئے، متعدد کی حالت غیر ہو گئی ڈاکٹر فیروز اچکزئی نامی مسافر کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کراچی سے کوئٹہ کی پرواز کا اتنا وقت نہیں تھا۔۔۔

 جتنا وقت ہمیں فضا میں معلق رکھا گیا ہم تقریباً دو گھنٹے خوف میں رہے، کئی لوگوں کی حالت غیر ہو گئی تھی ،پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر گرد آلود و تیز ہواؤں کے باعث لینڈنگ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، یہ پرواز چوتھی مرتبہ لینڈنگ کی کوشش میں رن وے پر اترنے میں کامیاب ہوئی ، اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر طیارے کی لینڈنگ میں تاخیر سے متعلق متضاد دعوے سامنے آئے ۔ بعض مسافروں کی جانب سے کہا گیا کہ جب جہاز کا پائلٹ تیز ہواؤں کے باعث جہاز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتارنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس دوران جہاز ہچکولے کھا رہا تھا اور متعدد مسافروں کی دوران پرواز طبیعت بھی خراب ہو گئی تھی۔اگرچہ اس پرواز کے بارے میں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ ‘مجھے مطلع کیا گیا کہ صرف 11 منٹ کا ایندھن بچا تھا’تاہم ایئر لائن نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں