بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ، واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی  چانس نظر نہیں آرہا ، واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتوں میں کسی کو دلچسپی نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے دس دن سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہرطرف صرف پاکستان کا جھنڈا ہی نظر آرہا ہے ، مذاکرات کی بات چیت چل رہی ہے بہت اچھی بات ہے ، سیاست کا مذاکرات ہی ایک راستہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں