عطا تارڑ کا دنیا نیوز کادورہ ،جنگ میں مثبت کوریج پر شکریہ

عطا تارڑ کا دنیا نیوز کادورہ ،جنگ میں مثبت کوریج پر شکریہ

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاک بھارت جنگ میں سیز فائر ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے دنیا نیوز کا دورہ کیا اور دوران جنگ شاندار اور مثبت کوریج پر دنیا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا پاک بھارت جنگ میں میڈیا کا کردار بہت عمدہ رہا۔ انفارمیشن وار فیئر میں پاکستان کا میڈیا ہندوستان سے آگے تھا۔ عطا تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا دشمن بدنیت ہے ممکن ہے کہ دوبارہ کوئی مس ایڈوینچر کرے لیکن پاکستان کی فورسز ہمہ وقت تیار ہیں۔ نریندر مودی کے پاس آپشن ختم ہوچکے ہیں ۔ دشمن بڑھکیں مار رہا ہے اس کو فیس سیونگ چاہیے ۔بھارت کی جانب سے کبھی بھی مہم جوئی ہوگی تو اس کا جواب دینگے ۔ پاکستان کے مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور دشمن کو ایسا جواب دینگے کہ دوبارہ اٹھنے کے قابل نہیں ہوگا۔ ہم امن کے خواہاں ہیں چاہتے ہیں کہ اب اڑان پاکستان پروگرام دوبارہ شروع ہو تاکہ ملک ترقی کرسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں