وفاقی کابینہ کاآج اجلاس ، افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔معرکہ حق کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پہ بھی غور کرے گی۔