پاک، ایران سلامتی مشیر وں کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک، ایران سلامتی مشیر وں کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پاکستان اور ایران کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمد یان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ایرانی میڈیا  کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے مفادات اور سلامتی کے لیے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں