سوئی ناردرن کیلئے گیس مہنگی،سدرن کیلئے سستی کرنیکی سفارش
اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لئے گیس نرخوں میں ردو بدل کی سفارش کردی،حتمی منظوری کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں کے لئے نرخوں میں ردو بدل کی سفارش مالی سال 2025-26 کے ریونیو شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر کی گئی ، جس کے مطابق سوئی سدرن کے لئے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی اورسوئی ناردرن کے لئے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔