تعلیمی اداروں میں 28مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کااعلان

 تعلیمی اداروں میں 28مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کااعلان

لاہور (خبر نگار، نیوزایجنسیاں ،دنیا نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں  گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کرینگے اورسرکاری سکول آج سے 27مئی تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں