لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو  کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔

شہری اشبا کامران نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا اور موقف اختیار کیاکہ بلاول بھٹو بیک وقت پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی ۔درخواست میں وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے سپیکر قومی اسمبلی کو انکی نا اہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں